پاکستانی ٹیم کبھی بھی سرپرائز دے سکتی ہے

روالپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج کھیلے جانے والے پاک بھارت مقابلے کے لیے اہم ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بتایا کہ پاکستان کو آپ کبھی کم نہیں سمجھ جا سکتا کیونکہ ویرات کوہلی نے بھی اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کے لیے آپ کو ایک منصوبہ بندی کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔
روالپنڈی ایکسپریس نے قومی ٹیم میں شرجیل خان کو شامل نہ کرنے سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ شرجیل ٹیم میں آجاتے تو اور اچھا ہوتا ، پاکستانیوں کو پیغام دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے ، انشاءاللّٰہ پاکستانی ٹیم کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔
شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کوبھی پیغام دیا اور کہا کہ پاکستان جیتے یا ہارے ہم پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔
