خاتون اینکر نے مختصر لباس میں کپتان کا انٹرویو کیوں کیا؟

وزیراعظم عمران خان کا سی این بی سی کی ایک خاتون اینکر کی جانب سے شدید سردی کے باوجود مختصر ترین لباس پہن کر انٹرویو کرنا تنازعے کا شکار ہو گیا ہے اور خاتون اینکر شدید تنقید کی زد میں ہے۔ سی این بی سی کی اینکر پر الزام لگایا جارہا ہے کہ انہوں نے اتنی شدید سردی میں اتنا مختصر لباس صرف اور صرف کپتان کو لبھانے کے لیے پہنا۔ لیکن شاید وہ جانتی نہیں تھی کہ بشریٰ بی بی کے کپتان کی زندگی میں آ جانے کے بعد اب ان کی زندگی صرف تسبیح اور روحانیت تک محدود ہو چکی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ اعتراض کیا جا رہا ہے کہ کیا اتنے کم کپڑے پہن کر اینکر پرسن ھارڈلی گیمبل کا ایک ملک کے وزیر اعظم کا انٹرویو کرنا کیا کوئی مناسب عمل تھا ؟ یاد رہے کہ سوئیٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں اسوقت درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ لہذا اس ٹھنڈے ترین موسم میں جب باقی تمام ٹی وی اینکرز لمبے لمبے گرم اوور کوٹ پہن کر اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں تو اس لڑکی کو کیا سوجھی کہ ایک شارٹ فراک پہن کر اپنی ننگی ٹانگیں اور بازو نکال کر کپتان کے سامنے بیٹھ گئی انٹرویو کرنے۔
خاتون اینکر کی اس حرکت پر ایک ٹوئٹر صارف لکھا ہے کہ یہ اینکر پرسن انٹرویو کر رہی یا عمران خان کو اپنی جانب مائل کر رہی ہے۔ خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے سی این بی سی کی اینکر پرسن ہارڈلی گیمبل نے کہا ہے کہ عمران خان کی عمر میرے خیال میں کافی زیادہ ہے ۔ مگر آپ نے یہ پروگرام دیکھا آپ کا شکریہ۔ تاہم شاید وہ ہمارے کپتان کو جانتی نہیں ہے جس کے اندر اب بھی ایک کھلنڈرا کھلاڑی چھپا بیٹھا ہے۔
اکنامک ورلڈ فارم پر کئے گئے اس انٹر ویو میں وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک پر تفصیلی گفتگو کی ۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس انٹر ویو میں سی پیک سے متعلق پائے جانے والے تمام تر خدشات کو دور کیا تھا ۔ وزیراعظم عمران خان کا ورلڈ اکنامک فارم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سخت فیصلوں کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ، پاکستان کی سب سے بڑی نوجوان آبادی کو نظرانداز کیا گیا، نوجوان کو ہنر مند بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button