خواتین کو مناسب لباس پہننے کا مشورہ دینے پر وینا تنقید کی زد میں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک نے مردوں و خواتین کو مشورے دیے۔وینا نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کے حالیہ غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو سے لیے گئے بیان کا حوالہ دیا اور اس پر تبصرہ کیا۔
پردہ مرد اور عورت دونوں کے لیے ھے … عمران خان
مردوں کو چاہیے کہ نگاھیں نیچی رکھیں اور خواتین کو چاہیے کہ مناسب لباس پہنیں…!!!
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) July 28, 2021
وینا ملک نے وزیراعظم کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہوئے لکھا کہ مردوں کو چاہیے نگاہیں نیچی رکھیں اور خواتین کو چاہیے مناسب لباس پہنیں تاہم اداکارہ اپنے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا شکار ہوگئیں۔
