خونی مارچ کی دھمکیوں سے کس کو ڈرایا جا رہا ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ گرفتاریاں کرنےسےمتعلق فیصلہ مشکل تھا، عمران خان نےاداروں کے خلاف زہراگلا، یہ خونی مارچ کی دھمکیوں سے کس کو ڈرا رہے ہیں۔

لاہور میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ صوبےکےعوام سےمعافی مانگتاہوں آپ کومشکلات آئیں گی، نیازی ٹولہ سب کوکھلی دھمکیاں دے رہاہے، پاکستان کےدشمنوں نے کل یاسین ملک کوسزاسنانی ہے، یاسین ملک کی اہلیہ نے بھی ان سے اپیل کی کہ لانگ مارچ 26 کوکرلیں۔

حمزہ شہباز نے کہا لوگوں کو دھمکیاں دینا کون سی سیاست ہے، یہ خونی مارچ کی دھمکیوں سے کس کو ڈرا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے2014 میں رات کی تاریکی میں ریڈزون پرحملہ کیا، ان کو شرم نہیں آتی کہ بہن،بیٹیوں کانام کیسے لینا ہے۔

انہوں نے کہا2 ماہ ہوگئے،پتا نہیں گورنر کب آئے گا، کل آئی ایم ایف سے مذاکرات ہو رہے ہیں، نیازی ٹولے نے لانگ مارچ کا اعلان کردیا، انہوں نے پورے پاکستان میں نفرت کی آگ پھیلادی ہے، عمران خان نے اپنے کارکنوں میں نفرت کا بیج بویا ہے، ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار کو شرم آنی چاہیے، سیاسی آدمی ہوں ،جیلیں کاٹ کر آیا ہوں ،انتقام نہیں لوں گا۔

Back to top button