دانتوں کوصرف10سیکنڈمیں صاف کرنےوالابرش تیار

فرانسیسی کمپنی FasTeesH نے2018 میں ایک نئے ڈیزائن کا الیکٹرک ٹوتھ برش پیش کیا تھا۔ جس کی مد میں کمپنی نے اس کی تیاری کےلیےکراؤڈ فنڈنگ شروع کی اور1لاکھ 65 ہزارڈالرجمع کرلیے۔ تاہم اب وائی برش (Y-Brush) فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ اس کی فراہمی جنوری میں ہی شروع ہوچکی ہے جبکہ اس کےپری آرڈرتوجولائی2018 سے جاری ہیں۔
وائی برش میں ایک طرف مسوڑوں کی حفاظت کے لیے لچکدارشیلڈ کےساتھ نائیلون کےریشے ہیں۔ اس کےریشوں پرٹوتھ پیسٹ لگا کراسےاوپریا نیچےکےدانتوں پررکھ کرپانچ سیکنڈ کے لیے چلانا پڑتا ہے۔ یہ ٹوٹھ برش تین وائیبریشن موڈزمیں پیش کیا گیا ہے۔ اسےایک چارجنگ سٹینڈ کےساتھ فراہم کیا گیا ہے۔ ایک باربیٹری چارج ہونے پریہ ایک ماہ چل سکتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہےکہ اس کےبرش ہیڈ کوہر6ماہ بعد بدلنا ضروری ہے۔ یہ ہیڈ کمپنی30 ڈالرمیں فرواہم کرتی ہے۔ یہ برش دوسائز4 سے12 سال کے بچوں کےلیے چھوٹےسائزاوربڑوں کے لیے درمیانے سائزمیں پیش کیا گیا ہے۔ اس برش کی کِٹ کی قیمت125 ڈالرہے۔ اس میں ہینڈل، برش، یو ایس بی چارجر، ٹوتھ پیسٹ ایپلی کیٹراوردو برش رکھنے کے لیے سٹوریج کنٹینرہے۔
