سہ ملکی دفاعی معاہدے نے دشمن کی نیندیں اڑا دیں : احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے نے دشمن کی نیندیں اڑادی ہیں۔
شکر گڑھ میں جلسے سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سازش کے تحت حالات کو خراب کیا جارہا ہے۔
سعودیہ سے طے پانے والے مکہ معاہدے میں خاص کیا ہے؟
احسن اقبال نے کہا کہ ایک طرف دہشت گردی کا شور،دوسری طرف لانگ مارچ،یہ کس کا ایجنڈا ہے؟
انہوں نے کہاکہ جماعتیں ایسے وقت میں ہنگامے اور دھرنے دےکر کس کا ایجنڈا پورا کررہی ہیں۔ملک میں فساد پھیلانا پاکستان نہیں بلکہ ہندوستان کے مفاد میں ہے۔
