دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ٹیم کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے قومی کرکٹرز کے وسیع 29 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے، جس میں سابق کپتان سرفراز احمد کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
دورہ انگلینڈ کےلیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اور ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر حیدر علی کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست-ستمبر میں انگلینڈ میں کھیلی جائے گی۔
فاسٹ باؤلرز حسن علی، محمد عامر اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل دورہ انگلینڈ کی سلیکشن کےلیے دستیاب نہیں تھے۔ حسن علی کمر کی انجری اور محمد عامر دوسرے بچے کی پیدائش کے باعث دستیاب نہیں تھے جب کہ حارث سہیل نے کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر دورہ انگلینڈ کےلیے اپنی دستیابی ظاہر نہیں کی تھی۔
حارث سہیل کے علاوہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ کاشف بھٹی، سہیل خان، شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عمران خان اور فواد عالم کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اُدھر فاسٹ باؤلر سہیل خان کی بہت عرصے بعد قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنا نواں اور آخری ٹیسٹ میچ 2016 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ آسٹریلیا میں کھیلا تھا۔ سہیل خان نے گزشتہ سیزن کے دوران قائد اعظم ٹرافی کے 9 میچز میں 22 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 7 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔
سلیکٹرز نے بلال آصف، محمد نواز، موسیٰ خان اور عمران بٹ کو ٹور کے لیے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا ہے۔ ان چاروں ریزرو کھلاڑیوں کو انگلینڈ روانگی سے قبل کسی بھی کھلاڑی کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں بیک اپ کے طور پر رکھا گیا ہے۔ دورہ انگلینڈ کےلیے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ 20 اور 25 جون کو ہوں گے۔
29 رکنی قومی اسکواڈ
اوپننگ بلے باز: عابد علی، فخر زمان، شان مسعود اور امام الحق
مڈل آرڈر بلے باز: اظہر علی، بابراعظم، اسد شفیق، فواد عالم، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حفیظ اور شعیب ملک
وکٹ کیپرز: محمد رضوان اور سرفراز احمد
فاسٹ باؤلرز: فہیم اشرف، حارث رؤف، عمران خان سینئر، محمد عباس، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان، عثمان شنواری اور وہاب ریاض
اسپنرز: یاسر شاہ، عماد وسیم، کاشف بھٹی اور شاداب خان
ٹیم آفیشلز:
مصباح الحق – ہیڈ کوچ
شاہد اسلم – اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ
وقار یونس – باؤلنگ کوچ
عبدالمجید – فیلڈنگ کوچ
یاسر ملک – اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ
طلحہ بٹ – اینالسٹ
کلف ڈیکن – فزیوتھراپسٹ
ملنگ علی – مساجر
منصور رانا – ٹیم منیجر
کرنل ریٹائرڈ عثمان رفعت انوری – ٹیم سکیورٹی منیجر
رضا راشد – ٹیم میڈیا منیجر
اضافی ٹیم منیجمنٹ:
یونس خان – بیٹنگ کوچ (دورہ انگلینڈ)
مشتاق احمد – اسپن باؤلنگ کوچ (دورہ انگلینڈ)
ڈاکٹر سہیل سلیم – ٹیم ڈاکٹر (دورہ انگلینڈ)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button