دپیکا، رنویر کی شادی 5 برس بعد دوبارہ زیر بحث کیوں بن گئی؟

بھارتی فلم نگری کی معروف جوڑی دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ کی شادی پانچ برس کے بعد ایک مرتبہ پھر ’’ٹاک آف دی ٹائون‘‘ بن گئی ہے، جس کی وجہ بنا ہے ’’کافی ود کرن‘‘ کا سیزن آٹھ! جی ہاں سیزن کی پہلی قسط کا آغاز دپیکا اور رنویر سنگھ سے کیا گیا جس میں دلچسپ حقائق سامنے آئے، اس سے قبل دونوں سپرسٹارز اس شو میں شرکت کر چکے ہیں، تاہم شادی کے بعد انہوں نے پہلی مرتبہ کافی وِد کرن میں شرکت کی ہے۔کافی وِد کرن کی پہلی قسط میں کرن جوہر نے معروف جوڑے کی شادی کی ویڈیو پہلی مرتبہ عوام کے سامنے پیش کی، ویڈیو میں دونوں ستاروں کی شادی کے خوب صورت اور تہواروں سے بھرپور مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں دپیکا پاڈوکون کی مہندی کی تقریب کو بھی دکھایا گیا جبکہ رنویر سنگھ کو ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔کافی وِد کرن کی پہلی قسط میں یہ ویڈیو دکھانے کے بعد کرن جوہر جذباتی ہو جاتے ہیں، خیال رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پاڈوکون کی شادی 2018 میں اٹلی میں ہوئی تھی، اس شادی میں اُن کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔اس کے بعد دونوں سپرسٹارز نے بنگلورو اور ممبئی میں شادی کی استقبالیہ کی تقریب منعقد کی، رنویر سنگھ اور دپیکا پاڈوکون نے پہلی مرتبہ 2013 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا‘ میں ایک ساتھ بڑے پردے پر کام کیا تھا، اس کے بعد دونوں سپر سٹارز ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ جیسی کامیاب فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

Back to top button