’’دپیکا پڈوکون جلد ماں بننے کیلئے بے قرار‘‘

بالی ووڈ سٹار دپیکا پڈوکون نے جلد ماں بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنویر سنگھ بچوں کو بہت پسند کرتے ہیں، وہ جلد فیملی کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، گھر میں انہیں کوئی سیلیبرٹی نہیں سمجھتا اور وہ اپنے گھر میں ایک بیٹی اور بہن کا رشتہ نبھاتی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کو اپنی فیملی سے اچھی سماجی اقدار ملی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچوں میں بھی یہ اقدار منتقل ہوں، اداکارہ اپنی نئی فلم ’’فائٹر‘‘ میں ہریتھک روشن کے ساتھ نظر آئیں گی۔این ڈی ٹی وی کے مطابق دیپکا پاڈوکون نے ’ووگ‘ کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں ماں بننے کی خواہش کا اظہار کیا، اور بتایا کہ اس انڈسٹری میں مقبولیت اور پیسے کے ساتھ بہت جلدی تبدیل ہوا جا سکتا ہے لیکن مجھے گھر پر کوئی بھی سلیبریٹی نہیں مانتا، ’میں پہلے ایک بیٹی اور بہن ہوں، میں تبدیل نہیں ہونا چاہتی، مجھے میری فیملی نے عاجزی سکھائی ہے اور رنویر اور میں یہ باتیں اپنے بچوں کو سکھانا چاہیں گے۔دوسری جانب گزشتہ برس نومبر میں دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے یورپ میں اپنی شادی کی پانچویں سالگرہ منائی تھی، اس جوڑے کی شادی 14 نومبر 2018 کو اٹلی میں ہوئی تھی، اُدھر دیپکا پڈوکون کی نئی فلم ’فائٹر‘ بھی 25 جنوری کو انڈیا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں کی زینت بننے کو تیار ہے، اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں ریتک روشن، دیپکا پڈوکون، انیل کپور اور کرن سنگھ گروور شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند نے کی ہے۔اس فلم کی کہانی شمشیر پٹھانیا نامی پائلٹ کے گرد گھومتی ہے جو انڈین ایئر فورس کا پائلٹ بننے کا خواب پورا کرتے ہیں، خیال رہے اس فلم کے ذریعے دیپکا پڈوکون اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ریتک روشن کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔اس کے علاوہ دیپکا رواں برس جنوبی انڈیا کے سپرسٹار پربھاس اور ہندی فلموں کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ میں بھی نظر آئیں گی، اداکارہ فلم ’’دی انٹرن‘‘ کے ہندی ریمیک میں بھی امیتابھ بچن کے ساتھ کام کریں گی۔
