دکاندار بشریٰ انصاری کو دیکھ کر پاگل کیوں ہو جاتے ہیں؟

معروف ڈرامے ’’تیرے بن‘‘ میں ماں بیگم کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ شریٰ انصاری کے مطابق وہ شاپنگ کے لیے مارکیٹ گئیں تو پٹھان دکاندار ان کو پکڑ پکڑ پوچھ رہے تھے کہ باجی مرتسم کیوں چلا گیا، باجی باجی، وہ تو پاگل ہی ہوگئے تھے۔

بشریٰ انصاری نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہوں نے ماضی میں کئی اچھے کردار کیے لیکن ماں بیگم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، جیو ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل تیرے بن سے متعلق بات کی، ڈرامے کی آخری قسط رواں ہفتے کی 6 یعنی جمعرات کی شب پیش کی جائے گی۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ‘کچھ دن پہلے میں شاپنگ کے لیے ایک پلازہ گئی، مجھے کپڑے خریدنے تھے، وہاں پٹھان دکاندار مجھے پکڑ پکڑ کر پوچھ رہے تھے کہ باجی مرتسم کیوں چلا گیا؟ باجی باجی، وہ تو پاگل ہی ہوگئے، وہ لوگ اپنے لہجے میں کہہ رہے تھے کہ باجی مرتسم خانہ کو لے کر آؤ نہ ادھر کبھی، باجی میرب اچھی نہیں ہے، وہ کیوں مرتسم کو چھوڑ کرگئی؟

اداکارہ نے بتایا کہ ماشاء اللہ اللہ نے وہاج علی کی گُڈی چڑھائی ہوئی ہے، یمنیٰ کو بھی لوگ بہت پسند کر رہے ہیں، دکانداروں نے ان سے یہ بھی کہا کہ ‘باجی ہم تو آٹھ بجے گھر چلا جاتا ہے، ہم کوئی قسط نہیں چھوڑتا ہمارا بیوی الارم لگا کر بیٹھا ہوتا ہے۔

انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ یہ سب دیکھ کر بے حد خوشی ہوتی ہے کہ ہماری محنت رنگ لائی اور لوگوں کو ہمارا کام پسند آیا، اس ڈرامے نے ایسی تاریخ رقم کی کہ یہ بھارت اور بنگلادیش میں بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتا رہا، انہوں نے ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ ہٹ ہوا تو شروع شروع کی بات ہے، مجھے تو نہیں پتا کیسے ٹرینڈنگ پر چیزیں جاتی ہیں تو یہ بچیاں سبینہ فاروق وغیرہ بیٹھی بات کررہی تھیں اور ہنس رہی تھیں کہ 3 گھنٹے اس ڈرامے نے شاہ رخ کی فلم پٹھان کو ٹرینڈ نہیں کرنے دیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ سبینہ نے کہا کیا پتا ڈرامہ شاہ رخ خان نے بھی دیکھا ہو، جس پر میں نے کہا اللہ نہ کرے شاہ رخ خان یہ دیکھے، وہ میرے بارے میں کتنا برا سوچے گا کہ یہ کتنی بکواس عورت ہے، میں نے کہا میں نہیں چاہتی میں اس کی نظروں سے گروں، اب لوگ انہیں ماں بیگم کہہ کر پکارنے لگے ہیں۔میں نے جتنا کام کیا وہ سب پیچھے رہ گیا، اب صرف ماں بیگم کی ہی بات ہو رہی ہے۔

Back to top button