دہشت گرد بزدل،ہمت، جرات ہے تو بلوں سے نکل کر لڑیں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ دہشتگرد بزدل بے غیرت ہیں جو چھپ کر حملے کرتے ہیں اگر ان میں حیا اور جرات ہے تو بلوں سے نکلیں سامنے آکر لڑیں، یہ 10 حملے کریں گے ہم ہزار بار جواب دیں گے۔
پشاور میں پولیس دربار سے خطاب میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہورہی ہے کہ شہید صفت اور ملک سعد جیسہ قدر آور ہستیوں کے جو پیشہ ور ورثا ہیں وہ میرے سامنے بیٹھے ہیں، آپ پوری ریاست کا ورثا ہیں، آپ لوگ معمولی لوگ نہیں ہیں، بہت بڑے لوگ ہیں، ایک مقروض کی حیثیت سے یہاں آیا ہوں، بسا اوقات ہم آپ کو مالی وسائل اس طریقے سے مہیا نہیں کرپاتے جو کرنے چاہئیں، بدقسمتی سے جو احترام اور مقام کا آپ کا حق ہے وہ ادا نہیں کرپاتے، یہ آپ کا ہم پر قرض ہے۔
