پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی سے ڈائیلاگ میں دلچسپی نہیں رکھتا،دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی سے ڈائیلاگ میں دلچسپی نہیں رکھتا، پاکستان کے اندر کالعدم ٹی ٹی پی نے دہشتگردی کے کئی حملے کیے، ہماری ڈیمانڈ وہی ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف افغانستان کی عبوری حکومت ایکشن لے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا ہفتہ وابریفنگ میں کہناتھا کہ حکومت پاکستان مولانا فضل الرحمان کے دورہ افغانستان کو سپورٹ نہیں کر رہی، افغانستان کے دورے سے واپسی پر ان سے بریفنگ لیں گے۔

Back to top button