روبینہ اشرف اور سکینہ سموں میں کورونا وائرس کی تصدیق

معروف ٹی وی اداکارہ روبینہ اشرف اور سکینہ سموں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاراؤں میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں جس کی بنیاد پر دونوں نے اپنا کووڈ 19 کا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔
کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد روبینہ اشرف اور سکینہ سموں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔
اس کے علاوہ دونوں کے دیگر گھر والوں کے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ ہونے کے امکان ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی وی میزبان ندا یاسر، اداکار یاسر نواز اور علیزے شاہ سمیت اداکار نوید رضا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button