روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے 11 اگست تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس 6 لاکھ ہوچکے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 11 اگست تک 6 اعشاریہ 50 ارب ڈالر جمع کرائے گئے۔پاکستانیوں کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس مالی سال 2023ء کے اختتام پر 5 لاکھ 85 ہزار 885 تھے۔

اعلامیے کے مطابق ستمبر 2020ء سے جون 2023ء تک روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 6 ارب 35 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے۔

Back to top button