ریور فرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے کی بروقت تکمیل جاری

روڈا، ریور فرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے کوشاں ہے، فیز 1 کی لینڈ پرکیورمنٹ مکمل کر لی گئی۔
41 کلومیٹر ریورفرنٹ زمین کو مرحلہ وار خریدا جا رہا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ کرنل (ر) لقمان سلطان نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیز ون کی زمین پر سفائربے، چہار باغ جیسے شاندار منصوبے لانچ کئے گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دیگر فیز میں بھی زمین پرکیورمنٹ کا سلسلہ جاری ہے، 41 کلومیٹر ریور فرنٹ بین الاقوامی سرمایہ کاری کا مرکز ثابت ہوگا، ریور فرنٹ پراپرٹی دنیا کے سرمایہ کاروں کی پسندیدہ زمین ہے۔
41 کلومیٹر ریور فرنٹ میں انٹرٹینمنٹ سٹی، کمرشل، ریزیڈنشل زونز، انڈسٹریل زون سمیت دیگر سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
