زرمبادلہ کے ذخائرمیں 5کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے  مطابق 15 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سرکاری زخائر میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 69 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، 15 ستمبر کو مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 18 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 49 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

Back to top button