زرمبادلہ کے ذخائر میں 49کروڑ37لاکھ ڈالر کا اضافہ

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 49کروڑ37لاکھ ڈالر کااضافہ ہوگیا۔

 اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی  ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ۔زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 49 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔28 جون تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مجموعی مالیت 9 ارب 38 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 18 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 14 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔

Back to top button