سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول کرونا سے چل بسے

امریکہ کے سابق وزیر خارجہ کولن پاول کرونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ مرحوم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کا انتقال کرونا کے باعث طبی پچیدگیوں کی وجہ سے ہوا۔
کولن پاول سابق امریکی صدر جارج بش جونیئر کے دور میں 2001 سے لے کر 2005 تک امریکا کے سیکرٹری خارجہ کی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
امریکہ کی جانب سے افغانستان اور عراق پر حملے کے دوران کولن پاول وزیر خارجہ رہے اور انہیں پہلے افریقی نژاد امریکی وزیرخارجہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
