سابق وزیراعظم پاکستان نے دوسری شادی کرلی

سابق نگراں وزیراعظم و چیف جسٹس (ر) شرعی عدالت میر ہزار خان کھوسو نے 91 سال کی عمر میں دوسری بار سہرا سجا لیا ہے۔ میر ہزار خان کھوسو صحبت پور کے گوٹھ کشمیر آباد سے دلہن بیاہ کر لائے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ میر ہزار خان کھوسو نے دو ماہ قبل مقامی وڈیرے کی بیوہ سے خفیہ نکاح کیا تھا۔ شادی کی تقریب میں خاندان کے چند افراد شریک ہوئے تھے۔ میر ہزار خان کھوسہ کی پہلی بیوی سے 3 بیٹے ہیں جن کے نام برکت کھوسو ،امجد کھوسو اور شفقت کھوسو ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میر ہزار خان کھوسہ اس وقت شدید علیل ہیں جب کہ ان کا علاج جاری ہے۔ میر ہزار خان کھوسہ کی شادی کے حوالے سے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے صاحبزدے امجد کھوسو نے سابق وزیراعظم کو ملنے والی پنشن اور دیگر مراعات کے حصوصل کےلیے دوسری شادی کرنے پر آمادہ کیا۔ میر ہزار خان کھوسہ کے دوسری شادی پر آمادہ ہونے کے بعد ان کی شادی ایک بیوہ خاتون سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو کہ مقامی وڈیرے کی بیوہ ہیں۔ دونوں کی نکاح کی تقریب کو خفیہ رکھا گیا تھا جس میں چند افراد نے ہی شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے قصبے اعظم خان میں 30ستمبر 1929 کو پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے سندھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ جب کہ کراچی یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی تھی۔ میر ہزار خان کھوسو پاکستان کے 18 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ وہ ایک جج تھے جب کہ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس بھی رہے۔ میر ہزار خان کھوسو پاکستان کے عبوری وزیراعظم بھی رہے۔ میر ہزار خان کھوسو کے تین صاحبزادے ہیں جن میں سے ایک صاحبزدے امجد خان کھوسو نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button