سابق وزیر پی ٹی آئی راجہ یاسر نے بھی سیاست چھوڑ دی

پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ورکرز نے قومی اثاثوں پر حملہ کیا، جی ایچ کیو پر حملہ، جناح ہاوس کو جلانا، شہیدوں کی یادگاروں کی بے حرمتی، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انھوں نے کہا کہ ’نو مئی کے بعد میں اس کشمکش کا شکار تھا کہ مجھے کیا کرنا چاہئے۔
راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ جو لوگ تبدیلی پر یقین رکھتے تھے وہ پارٹی یا سیاست چھوڑ چکے ہیں۔ اب صرف وہ لوگ رہ گئے ہیں جو روایتی سیاست دان ہیں۔ شاید وہ پارٹی ٹیک اوور کر لیں، یا انقلابی ٹیک اوور کر لیں گے، میں ان دونوں ٹائپ کی سیاست نہیں کرنا چاہتا۔ اس لیے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں سیاست کو ہی ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دوں۔
