سابق چیف جسٹس جی بی رانا شمیم کو تحریری شوکاز نوٹس

سابق چیف جسٹس جی بی رانا شمیم کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے تحریری شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق جج کو تحریری شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے جبکہ اخبار کے مالک ، ایڈیٹر اور صحافی کو بھی تحریری شوکاز نوٹس ارسال کیے گئے ہیں، شوکاز نوٹس چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹس میں عدالتی ریمارکس کے مطابق کہا گیا کہ کیوں نہ توہین عدالت کرنے پر آپ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے؟۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو 7 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے 30 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے ۔

یاد رہے کہ معروف صحافی کی جانب سے خبر دی گئی تھی کہ رانا ایم شمیم نے لندن میں حلف نامہ جمع کرایا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہائیکورٹ کے جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو کسی صورت رہا نہ کیا جائے۔

Back to top button