سارہ انعام کیس میں گرفتار ثمینہ شاہ کو جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز شاہ کی والدہ ثمینہ شاہ کو جیل منتقل کر دیا ہے۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج عامر عزیز نے سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کی، پولیس نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ثمینہ شاہ کو عدالت میں پیش کیا تھا۔
جہاں تفتیشی افسر نے ملزمہ کو جیل بھیجنے کی استدعا کی جبکہ پولیس نے بھی ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی، عدالت نے سارہ انعام قتل کیس میں گرفتار ملزمہ ثمینہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کردی ہے۔
