سانحہ 9مئی،عمران خان کا 12مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈمنظور

انسداددہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کاسانحہ 9مئی کے 12مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈمنظورکرلیا۔
عدالت نے پولیس کی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست خارج کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے عمران خان کے خلاف 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت کی۔ عمران خان کی جانب سے وکیل ملک فیصل اور شہباز کھوسہ پیش ہوئے ۔ پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔
عدالت نے پولیس کی استدعا خارج کرتے ہوئے عمران خان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔

Back to top button