سجل علی کی عمران خان کے بیٹوں کیساتھ تصاویر وائر ہوگئیں

اداکارہ سجل علی کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیٹوں کے ہمراہ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق سجل علی نےٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی فلم ’واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ کے پریمیئر میں شرکت کی۔

یہ فلم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اوربرطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ کی تخلیق کردہ ہے جو اس کی شریک پروڈیوسر سمیت مصنفہ بھی ہیں۔

فلم کے پریمیئر میں عمران خان اور جمائما کے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے بھی شرکت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر فلم کی دیگر کاسٹ کے علاوہ سجل علی کی عمران خان کےدونوں بیٹوں کے ساتھ بھی تصاویر بنائی گئیں جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ادکارہ سجل علی اور کپتان کے مداح ان تصاویر کو خوب پسند کررہے ہیں اور اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

Back to top button