دوا سازکمپنیوں نے قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا

دواسازکمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

شہرقائد میں بخار، زکام، پیٹ درد، کھانسی اورمرگی کے دورے کی بیشتر ادویات نایاب ہوچکی ہیں جبکہ جن میڈیکل اسٹورز پر موجود ہیں وہاں ادویات کی زیادہ قمیت وصول کی جارہی ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان کے اضافے کی وجہ سے خام مال کی خریدو فروخت پرمنفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جبکہ کمپینیوں کی جانب سے ہول سیلرز کو اسٹاک فراہم نہیں کیا جارہا، جبکہ کچھ کمپنیز کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ مارکیٹ میں 20 پتوں کی بخارکی دوا کا ڈبہ 700 روپے جبکہ زکام کی دوا کے 10 پتوں کا ڈبا 850 روپے سے زائد میں فروخت ہورہا ہے۔

شہریوں اور طبی ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فی الفور جائزہ لیا جائے تاکہ بحران پر قابو پایا جاسکے۔

Back to top button