عمران دوسرے نوٹس پر بھی JITکے سامنے پیش نہ ہوئے

تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان خاتون جج کو دھمکیاں دینے کی پاداش میں درج دہشتگردی کے مقدمہ میں دوسرے نوٹس پر بھی جوائنٹ انویسٹی گیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے، تاہمجے آئی ٹی کے سربراہ ایس پی تفتیشی ونگ رخسار مہدی اور پوری ٹیم سابق وزیراعظم کا انتظارکرتے رہ گئے۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلے طلبی نوٹس پراپنے وکیل کے ذریعے بیان بھجوایا تھا، قانون کے مطابق ملزم کوخود شامل تفتیش ہونا پڑتا جبکہ عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے نہیں بیان جمع کرایا تھا۔

یا درہے کہ 10 ستمبر کوعمران خان نے جے آئی ٹی کو جمع کروائے گئے بیان میں کہا تھا کہ امپورٹڈحکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گل کوگرفتار کرکے تشدد کانشانہ بنایا گیا، تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پرمیں نے پرامن شرکت کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جو کچھ تقریر میں کہانہ تو دہشت گردی کے زمرے میں آتاہے نہ ہی میرا کہنے کا ایسا مقصد تھا، پولیس نے امپورٹڈ حکومت کے پریشر میں آکر نہ صرف پی ٹی آئی کارکنوں بلکہ عام شہریوں پر بھی بے شمارجھوٹے مقدمات درج کیے ہیں۔

Back to top button