سرحد پر دراندازی کرنیوالے تین افغان دہشتگرد جہنم واصل

سرحد پر دراندازی کرنے والے تین افغان دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا، جبکہ دہشتگردوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور واقعہ میں 30/31 دسمبر کی درمیانی رات افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام کے علاقے میں پاکستانی سرحدی چوکی پر فائرنگ کی، پاک فوج کے جوانوں نے اس دہشت گردی کا بھرپور جواب دیا جس سے دہشت گردوں کو کافی نقصان پہنچا تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائیک عبدالرف(عمر31 سال، رہائشی: ضلع رحیم یار خان) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کریگی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دے گی، علاوہ ازیںسیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے نتیجے پانچ دہشت گرد واصل جہنم ہو گئے اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا اور اسلحہ، گولہ بارود اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Back to top button