وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر کو مذاکرات کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ملاقات کا پیغام بھجوایا ہے، اپوزیشن لیڈر کو وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق محمود خان اچکزئی نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات سے معذرت کرلی،تاہم اپوزیشن لیڈر نے غیرجانبدار مقام پر ملاقات کی تجویز دےدی۔
ابتدائی طور پر قائد حزب اختلاف نے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کی رہائش گاہ پر ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
مریم نواز مالا مال، ہائی کورٹ نے کروڑوں روپے واپس کردیے
ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے مابین پیغام رسانی گزشتہ ہفتہ ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورت حال سمیت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پر بھی گفتگو ہوگی۔
