مریم نواز مالا مال، ہائی کورٹ نے کروڑوں روپے واپس کردیے

لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بطور ضمانت جمع کرائے گئے 7 کروڑ روپے واپس دینے کی درخواست منظور کرلی گئی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
عدالت نے مریم نواز کی بطور ضمانت جمع کرائے گئے7 کروڑ روپے واپس دینے کی درخواست منظور کر لی۔
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا: وزیراعلیٰ بلوچستان
یاد رہے کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں بطور ضمانت مریم نواز کی جانب سے 7 کروڑ روپے جمع کرائے گئے تھے۔نیب کی جانب سے شوگر ملز کیس ختم ہونےپر مریم نواز کی جانب سے رقم کی واپسی کی استدعا کی گئی تھی۔
