بلوچستان سے ایک اور خود کش خاتون بمبار کیسے پکڑی گئی؟

 

 

 

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کوئٹہ میں خاتون خودکش بمبار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ خاتون خود کش حملہ آور کو اسلام آباد میں حملے کا ہدف دیاگیا تھا، بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

سرفراز بگٹی نے بتایا کہ ہمارے ساتھ بیٹھی خاتون خودکش حملے کے مشن پر تھی،خاتون خود کش حملہ آور کو اسلام آباد میں حملے کا ہدف دیا گیا تھا،انٹیلیجنس ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتےہوئے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنایا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ دہشت گردوں کا بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں ہے،ہم بچیوں کو تعلیم دینا چاہتے ہیں جب کہ دہشت گرد انہیں خود کش جیکٹس پہنارہے ہیں،ہم بچی کو باعزت طریقے سے اس کے والد کے حوالے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد خواتین کو پھنساتےہیں،بین الاقوامی آقاؤں کو خوش کرنے کےلیے دہشت گرد بچیوں کا استحصال کرتےہیں،خاتون کو دھمکی دی گئی کہ خودکش حملہ نہ کیا تو والد کو ماردیں گے۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہاکہ انٹیلیجنس ایجنسیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان کو بہت بڑی تباہی سے بچایا،انٹیلی جنس ایجنسیز نے بروقت کارروائی کرتےہوئے ایک بچی کو گرفتار کیا،بلوچ خواتین کبھی اس جنگ کا حصہ نہیں ہیں،یہ کون سی روایت ہےکہ اپنے مفادات کےلیے بلوچ بچیوں کا استعمال کرتے ہیں۔

گرفتار خود کش حملہ آور خاتون نے بتایاکہ میرے کزن نے مجھےڈرایا دھمکایا کہ آپ تنظیم ( بی ایل اے ) کےلیے کام کرو،ورنہ تمہارے باپ کو قتل کردوں گاجس پر میں نے کہا ٹھیک ہے،پھر میں ان کےلیے موبائل کارڈ بھیجتی تھی اور روٹیاں بناتی تھی،مجھے نہیں معلوم روٹیاں کہاں اور کس کےلیے جاتی ہیں،پھر مجھے معلوم ہوا یہ تنظیم ( بی ایل اے ) کےلیے جاتی ہیں ۔

سٹیلتھ طیارے اورڈرون ٹیکنالوجی، پاک بھارت جنگی تیاریاں عروج پر کیوں؟

خاتون نے بتایاکہ خودکش حملے کےلیے میری ذہن سازی کی گئی،میں مزید آگے پڑھناچاہتی ہوں، پولیس نے مجھے حراست میں لیا اور باعزت طریقے سے رکھا۔

 

 

Back to top button