سرکاری اساتذہ کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا ، جھڑپ

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف اساتذہ کا تیسرے روز بھی احتجاج جاری ہے ، احتجاج کے باعث تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوئے 3 روز گزر گئے ہیں۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت آج تمام سکولوں میں ہڑتال و بائیکاٹ کرتے ہوئے سیکڑوں اساتذہ و غیر تدریسی ملازمین نے پریس کلب کے سامنے خوب احتجاج کیا۔

مظاہرین نے پریس کلب سے ڈی چوک تک ریلی نکالی اور ڈی چوک پر لگائی گئی خاردار تاریں اور رکاوٹیں اکھاڑ پھینکیں ، اس دوران پولیس اور اساتذہ کے درمیان ہاتھا پائی کے مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔
یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفیٰ نے بلاگرز کے آگے ہاتھ کیوں جوڑ دیے؟
ٹیچرز کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ، مظاہرین نے کہا کہ مطالبات منظور ہونے تک احتجاج بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔

Back to top button