وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی وزیرداخلہ سکندرمومنی سے ملاقات،خطے کی کشیدگی پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ملاقاتوں کے دوران خطے کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔

خیال رہے کہ تہران روانگی سے قبل وزیر داخلہ نے لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں ایران امریکا مذاکرات پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو مذاکرات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔

عرب میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی تہران میں مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کے طریقوں پر بات کریں گے، ایران کے منجمد فنڈز کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے، تاہم منجمد فنڈز کے حجم اور ان کے جاری ہونے کے وقت کے بارے میں اختلافات برقرار ہیں۔

Back to top button