ملک میں اگلے ہفتے ہیٹ ویو کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے 7 جون سے 12 جون کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔کراچی میں درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب آئندہ آنے والے ہفتے کے دوران ہیٹ ویو کی صورت حال پیدا ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور بتایا ہے کہ 8 جون کو فضا میں ہائی پریشر بننے کا امکان ہے جو کہ 11 جون تک برقرار رہ سکتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ 7 جون سے 12 جون کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کی صورت حال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 8 سے 11 جون کے دوران پشاور، مردان، بنوں، کرک، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 41 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

اسی طرح8 سے 10 جون کے دوران چترال، دیر، سوات اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 37 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات 8 سے 10 جون کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، میر پور، بھمبر ، کوٹلی، باغ اور مظفر آباد کے اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 41 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

پنجاب میں 8 سے 11 جون کے دوران لاہور، اوکاڑہ، قصور، فیصل آباد، سرگودھا، جوہر آباد، خوشاب، میانوالی، نور پور تھل، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، پاکپتن، رحیم یار خان، راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ اور کوٹ ادو کے اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

 

 

 

Back to top button