بجٹ میں شعبہ صحت کیلئےاربوں کا فنڈز رکھنے کی تجویز

وفاقی بجٹ میں میں شعبہ صحت کیلئےاربوں روپے کا فنڈز رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے وفاقی بجٹ 2026-2027 کیلیے اہم تجاویز حکومت کو ارسال کردیں، جس میں ​ہیلتھ سیکٹر کیلئےاربوں روپے کی تجویز دی گئی ہے۔

نئے مالی سال 2026-2027 کے لیے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ڈویژن کے لیے مجموعی طور پر 22 ارب روپے کا بجٹ تجویز کیا ہے۔

اس کے علاوہ ​لوکل اور غیر ملکی فنڈنگ کے تناسب سے صحت کے وفاقی بجٹ میں 1 ارب 30 کروڑ روپے (1,300 ملین روپے) کور اور غیر ملکی امداد کی مد میں رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 20 ارب 70 کروڑ روپے (20,700 ملین روپے) مقامی فنڈز کی شکل میں فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Back to top button