سرکاری ملازمین نوٹ کر لیں، حساب ہوگا

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ رات کے وقت ایم پی ایز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، آئی جی پنجاب کیا سمجھتے ہیں ان کا حساب نہیں ہوگا، سرکاری ملازمین نوٹ کر لیں،سارے ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں،شہباز شریف اوراس کے بیٹے نے انتہا کر دی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انکا کہنا تھا حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ ہی تسلیم نہیں کرتے، شہباز شریف کا بیٹا بھی جانتا ہے کہ اس کی حکومت نہیں ہے، 30 مئی سے پہلے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلا رہے ہیں،شہباز شریف اور راناثنااللہ ماڈل ٹاؤن واقعے کے مجرم ہیں، عدالتوں میں ان کے خلاف کیسز ہیں اور ان کے فیصلے بھی آجائیں گے، عمران خان نے سوچ سمجھ کر25مئی کی تاریخ دی ہے، ہم عمران خان کے اتحادی ہیں وہ جو کہہ رہے ہیں وہ ٹھیک ہے۔

دریں اثناایک بیان میں چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ بطور ایوان کے سرپرست کی حیثیت سے ان کا فرض ہے کہ ارکان اسمبلی کی حفاظت کریں، شریف خاندان، ن لیگ اور گلو بٹ جتنا مرضی زور لگا لیں آزادی مارچ اب رکنے والا نہیں ہے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز جتنا مرضی زور لگا لیں آزادی مارچ کو نہیں روک سکتے، راستوں کی بندش عوامی جذبات کو نہیں روک سکتی، کارکن ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

Back to top button