سری لنکا میں سیاسی کشیدگی کے سبب قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ

اسری لنکا میں سیاسی کشیدگی کے سبب وہاں موجوہ قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دیوالیہ ہونے کے بعد سری لنکا میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور آج مشتعل مظاہری نے صدر کے استعفیٰ کیلئے صدارتی محل پر دھاوا بول دیا تھا، جس کے سبب پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا گیا او ر آج قومی ٹیم نے ہوٹل میں قیام کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے ان دنوں سری لنکا میں موجود ہے، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 جولائی تک گال میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں شیڈول ہے۔

Back to top button