سعودی عرب:کرپشن الزامات پر5 پاکستانی گرفتار

مدینہ منورہ میں غیرقانونی طریقے سے رقم جمع کروانے اور اسے بیرونِ ممالک بھجوانے کے الزام میں 5 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پانچ غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔
گرفتار ملزموں کے قبضے سے بڑی رقم بھی برآمد کی گئی ہے جس کے ذرائع سے متعلق ملزموں کے تحقیقاتی افسر کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔
مدینہ منورہ کی پولیس کے مطابق ملزموں کو رقم بیرونِ ملک بھجوانے کی کوشش کے الزام میں حراست میں لیا گیا تاہم ان کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

Back to top button