سعودی عرب سے ادھار تیل خریداری کا معاہدہ منظور

کابینہ کی جانب سے سعودی عرب سے ادھارپرتیل خریداری کے معاہدہ کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کو اکنامک ڈویژن کی جانب سے سرکولیشن سمری بھجوائی گئی تھی ، معاہدے کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100ملین ڈالر کا ادھار تیل دے گا ، 3.8 فیصد مارجن بھی دینا ہوگا۔

معاہدہ ایک سال کے لیے ہے جسے توسیع بھی دی جا سکتی ہے ، وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر نے پاک سعودی معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت کے ایک اور جج کا چیئرمین نیب کو خط
سعودی عرب کی جانب سے ادھارپرتیل دینے کا وعدہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران ہوا جس میں سعودی ولی عہد نے ایک سال تک پاکستان کو ادھار تیل دینے کا وعدہ کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ سعودی عرب ایک سال کے دوران ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں 1.2 ارب ڈالرز کی فنانسنگ کرے گا جوکہ خوش آئند بات ہے۔

Back to top button