سعودی عرب میں اومی کرون کا پہلا کیس رجسٹرڈ
کرونا وائرس کے بعد سعودی عرب میں اومی کرون کا پہلا کیس رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے۔
افریقی ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق بدھ کے روز وائرس سے متاثرہ شخص کے شمالی افریقی ملک سے وطن واپسی کے موقع پر ہوئی۔
سعودی ماہرین صحت نے متاثرہ شخص اور اس کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی قرنطینہ کر دیا گیا۔
جبکہ سعودی وزارت صحت کے مطابق وائرس کی نئی قسم سے متعلق قائم کمیٹی مسلسل کام کرتے ہوئے سعودی عرب آنے والے مسافروں کی نگرانی کو بھی باخوبی انجام دے رہی ہے۔
