سلمان اور کترینہ ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ میں کام کیوں نہیں چاہتے تھے؟

بالی ووڈ بھائی جان سلمان خان اور کترینہ کیف بریک اپ ہونے کے بعد فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ میں کام کرنے کیلئے تیار نہیں تھے، دونوں میں تعلقات خراب ہوگئے تھے۔ماضی میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے چار سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا، اس عرصے کے دوران دونوں کی شادی سے متعلق بھی خبریں سامنے آئی تھیں، دونوں اسٹارز نے بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں بھی دیں۔مداحوں کی جانب سے سلمان خان اور کترینہ کیف کی جوڑی کو ہمیشہ پسند کیا گیا اور کترینہ، وکی کوشل کی شادی سے پہلے تک مداح یہی چاہتے تھے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف شادی کرلیں، سلمان خان سے بریک اپ کے بعد کترینہ کیف نے ایک فیشن میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ تعلقات میں کافی سنجیدہ تھیں لیکن اس کے باوجود اُن کا تعلق ٹوٹ گیا۔بریک اپ کے بعد سلمان خان اور کترینہ کیف سُپر ہٹ فلم ‘ایک تھا ٹائیگر’ میں نظر آئے، اس فلم میں دونوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، مداحوں نے فلم میں ان کی جوڑی کو خوب پسند بھی کیا تھا۔ اب فلم کی ریلیز کے 11 سال بعد ‘ایک تھا ٹائیگر’ کے ہدایتکار کبیر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بریک اپ کے فوراً بعد سلمان خان اور کترینہ کیف کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنا بہت مشکل تھا۔کبیر خان نے کہا کہ ‘ایک تھا ٹائیگر’ کے فلمسازوں نے سلمان خان سے رابطہ کرنے سے پہلے ہی کترینہ کیف کو زویا کے کردار کے لیے سائن کر لیا تھا اور اس کے بعد سلمان خان سے ٹائیگر عرف اویناش سنگھ راٹھور کے مرکزی کردار کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔فلم اک تھا ٹائیگر 2012 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم تھی جس کی مرکزی کاسٹ میں سلمان خان اور کترینہ کیف کے علاوہ رنویر شورے، گیریش کرناڈ سمیت کئی فنکار شامل تھے۔اس فلم کے بعد سلمان خان نے بطور ٹائیگر اور کترینہ کیف نے بطور زویا ایک ساتھ ٹائیگر زندہ ہے اور ٹائیگر تھری میں کام کیا جو بالترتیب 2017 اور 2023 میں ریلیز ہوئیں۔سلمان خان اور کترینہ کیف کے درمیان دوستی مبینہ طور پر 2005 میں شروع ہوئی جو کے محبت میں بدل گئی، دونوں میگا سٹارز کے درمیان اس محبت کا اختتام 2009 میں بریک اپ کی صورت میں ہوا۔کترینہ کیف اور سلمان خان نے ٹائیگر فرنچائز کے علاوہ 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ’میں نے پیار کیوں کیا‘، 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پارٹنر‘ اور 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بھارت‘ میں ایک ساتھ کام کیا۔

Back to top button