سندھ حکومت میں وائس چانسلر تک لگانے کی صلاحیت نہیں

عدالت عظمیٰ نے پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ کے وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت کے دران ریمارکس دیئے ہیں‌ کہ سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر کی تعیناتی کی صلاحیت تک نہیں‌ ہے۔

درخواست گزار ڈاکٹر شمس الدین کے وکیل نے کیس کی سماعت کے دوران موقف اپنایا کہ آج امیدواران کے انٹرویوز جاری ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دو ماہ میں وائس چانسلر کی تقرری کو لازمی بنایا جائے ورنہ سخت کارروائی عمل میں‌ لائی جائے گی۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ سندھ کی بدقسمتی ہے کہ ابھی تک ایک وائس چانسلر بھی نہیں لگایا جا سکا ہے ، اصل مسئلہ یہ ہے اپنا بندہ لگانا چاہتے ہیں۔

عدالت عظمیٰ میں ڈاکٹر شمس الدین نے تقرری کے عمل میں شامل ہونے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے ، عدالت نے 14 اکتوبر 2020 کو پیپلز یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا حکم دیتے ہوئے اس کام کیلئے پہلے دیئے گئے اشتہار کے تحت کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Back to top button