کرونا سے مزید 12 افراد دم توڑ گئے

ملک بھر میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کی تشخیص کے لیے 42 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 554 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.31 فیصد تک گر چکی ہے ، اس کے علاوہ 1783 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔
