افغانستان بھارت کی پراکسی بن چکا ہے : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان اس وقت بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کررہا ہے، جب کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پراکسی جنگ میں مصروف ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستانی اور افغان طالبان کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے،تاہم پاکستان ایک ذمہ دار ہمسائے کے طور پر خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قومی مفادات کو ترجیح دینا ناگزیر ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو شکست دے کر اس کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے اور بھارت دوبارہ پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔
