سندھ کے بعد KPKمیں بھی تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

پاکستان کے صوبہ سندھ کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری ایک بیان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دریافت ہونے والے تیل اورگیس کے ذخائر سے یومیہ 39.12 ملین مکعب کیوبک فیٹ گیس اوریومیہ 1840 بیرل تیل حاصل ہوگا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سندھ میں بھی تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ موجودہ کیلنڈر سال کے دوران تیل اور گیس کی یہ 15 ویں دریافت ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم نے تیل وگیس کے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سے تیل اور گیس کی درآمدات پر  انحصار میں کمی واقع ہو گی۔

Back to top button