تیسری شادی پر تنقید کرنے والوں کو ریحام کا منہ توڑ جواب

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے اپنی تیسری شادی پر تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور انہوں نے شرعی طریقے سے شادی کی ہے، لہٰذا اگر اس سے کسی کو تکلیف ہے تو مجھے اس کی کوئی پروا نہیں۔
شادی کے بعد ایک ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے بتایا کہ ان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ کا تعلق اردو سپیکنگ فیملی سے ہے او روہ کراچی کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری شادی سادگی سے ہوئی کیوں کہ ہم دونوں کی خواہش تھی کہ اس عمل کو سادگی اور آسانی سے مکمل کیا جائے، انکا کہنا تھا کہ شادی کو مشکل نہیں بنایا چاہیئے۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ ان کےشوہر مرزا بلال بیگ کافی عرصے سے امریکا میں مقیم ہیں۔ بلال سے اپنی پہلی ملاقات بارے انہوں نے بتایا کہ وہ امریکا کے دورے کے دوران ملے، اس ملاقات میں انہیں لگا کہ بلال اور ان میں بہت سی چیزیں مشترکہ ہیں، باقی اللہ کی مرضی تھی کیوں وہی جانتا ہے کہ کب اور کیسے کچھ ہونا ہوتا ہے‘۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ ’مرزا بلال سی ایٹل Seattle میں رہائش پذیر ہیں او ایک بہت بڑی گلوبل کمپنی کیلئے کام کرتے ہیں، بلال شوقیہ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں، اس کے علاوہ وہ ماضی میں ماڈلنگ سے بھی وابستہ رہے ہیں لیکن پروفیشنل ہونے کی وجہ سے شوبز کو وقت نہیں دے پائے، ریحام نے بتایا کہ اب میں انکی حوصلہ افزائی کروں گی کہ وہ شوبز کیلئے وقت نکالیں‘۔
اپنی تیسری شادی پر ہونے والی تنقید کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ ناقدین کے پاس تنقید کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوتا لیکن میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، میں نے جائز کام شرعی طریقے کے مطابق کیا ہے اور مجھے تنقید کرنے والوں کی پرواہ نہیں کیوں کہ مجھے اپنی زندگی اپنے اصولوں کے مطابق گزارنی ہے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ شادی کے بعد کہاں قیام کریں گی تو ریحام نے بتایا کہ ’ہم دونوں کا تعلق پاکستان سے ہے اور ہم دونوں کو ہی پاکستان سے بے حد محبت ہے اس لیے میں جیسے پاکستان میں شادی سے پہلے اپنا وقت گزارتی رہی ہوں، اسی روٹین کے مطابق چلتی رہوں گی، یعنی کبھی میں پاکستان میں رہوں گی تو کبھی برطانیہ اور امریکہ میں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بلال کی سپورٹ بھی حاصل ہے لیکن ایسا نہیں کہ میں کہیں اور رہوں اور بلال کہیں اور رہیں۔ میرا بلال کے ساتھ پاکستان آنا جانا لگا رہے گا‘۔
شادی میں بچوں کی شرکت اور بیٹے کے بطورنکاح میں وکیل بننے سے متعلق ریحام نے کہا کہ ’مجھے بچوں کی سپورٹ ہمیشہ حاصل رہی لیکن کیوں کہ اب تینوں بچے خود مختار ہیں لہٰذا بچوں کے حوالے سے میری ذمہ داری پہلے جیسی نہیں رہی، میرا بیٹا بڑا ہے اس لیے اس نے نکاح میں وکیل کا فرض نبھایا۔ تاہم یہ پہلا موقع تھا کہ میرے بچے میری شادی میں شریک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے دوسری شادی کے وقت میرے بچے چھوٹے تھے اور ساتھ نہیں تھے، اب میں نے بچوں کے صلاح مشورے سے بلال سے شادی کی ہے اور بچوں نے اس معاملے میں بڑوں کی طرح مجھے سپورٹ کیا ہے۔
