سندھ ہائیکورٹ کے حکم پرنادرا نے یتیم بچی ماہم کو’ب‘ فارم جاری کردیا

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پرنادرا نے یتیم بچی ماہم کو’ب‘ فارم جاری کردیا۔ ایڈوکیٹ عثمان فاروق نے کہا کہ نادرا کا نظام پیچیدہ اورعام آدمی کیلئے مشکل ہے لیکن ماہم نے عدالتی حکم کے مطابق مطلوبہ شرائط پوری کیں۔
گزشتہ برس دسمبرمیں سندھ ہائیکورٹ نے نادرا کویتیم بچی کا ’ب فارم‘ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
نادرا قوانین یتیم طالبہ کی تعلیم میں رکاوٹ بن گئے تھے اورتعلیم جاری رکھنے کیلئے بے سہارا طالبہ نے انصاف کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ماہم نے اپنی درخواست میں موقف اختیارکیا تھا کہ والدین دنیا میں نہیں، تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہوں لیکن نادرا نے ’ب فارم‘ جاری نہیں کیا اورمیٹرک بورڈ نے ایڈمٹ کارڈ روک دیا۔

Back to top button