سندھ: 788 بچے کرونا سےمتاثر، مجموعی تعداد 22 ہزار سے متجاوز

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کورونا وبا سے متاثرہ معصوم بچوں کے اعدادوشمار جاری کردیے۔اپنے ویڈیو بیان میں مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ 2 مئی تک سندھ میں کورونا سے متاثرہ معصوم بچوں کی تعداد 253 تھی جس میں صرف 20 روز میں 3 گنا اضافہ ہوگیا ہے۔مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں 10 برس تک کے کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 788 ہو گئی ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ان بچوں کو کسی اور نے نہیں ہم نے خود متاثر کیا ہے، ہم گھروں سے باہر جاکر کورونا اپنے گھروں میں لے کر آئے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم لاک ڈاؤن پابندیوں اور احتیاطی تدابیر پر کتنا عمل کررہے ہیں؟
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں، حکومتی پابندیاں ہمارے بہتر مستقبل کے لیے ہیں، پابندیوں کا اطلاق حکومتی ارکان سمیت ہر شہری پر ہوتا ہے، خدارا حکومتی ایس او پیز پر 100 فیصد عملدرآمد کریں، کہیں ایسا نہ ہو کہ بہت دیر ہوجائے۔
دوسری طرف سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے سندھ میں مزید 13 اموات ہوئیں جب کہ 846 نئے کیسز بھی سامنے آئے جن میں سے 703 کا تعلق کراچی سے ہے۔سندھ سے آج کورونا کے مزید 846 کیسز سامنے آئے اور 13 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3547 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 846 نئے مریض سامنے آئے جب کہ پچھلے 24گھنٹوں میں 13 مریض انتقال کر گئے۔اس طرح صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 22491 اور ہلاکتیں 367 ہوگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 146 مزید مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7359 ہے۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے کے 846 کیسز میں سے 703 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی سے 178، جنوبی 148، وسطی 114 ،کورنگی 78 اور ملیر میں 74 جب کہ ضلع غربی سے 111کیسز رپورٹ ہوئے۔اس کے سندھ کے دیگر اضلاع سے لاڑکانہ 24، گھوٹکی 12، ٹنڈواللہ یار 10،حیدرآباد، سانگھڑ 8، قمبر شہدادکوٹ 7، جیکب آباد 7، ٹھٹھہ 4، بدین یں 2، جامشورو 2، میرپورخاص اور ٹنڈومحمد خان میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button