سواریوں کی جگہیں بدلنے سے اب کچھ نہیں ہوگا

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وفاقی کابینہ میں ہونے والی تبدیلیوں پر ردِعمل دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے ک ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشتی غرق ہونے لگے تو توازن قائم کرنے کے لیے سواریوں کی جگہ تبدیل کردی جاتی ہیں۔ لیکن عوام کے سمندر میں ہچکولے کھاتی کشتی کو ڈوبنے سے کوئی نہیں بچا سکتا ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ کشتی غرق ہونے کو ہے انشاءاللّہ! سواریوں کی جگہیں بدلنے سے اب کچھ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے شیخ رشیداحمد کو وزیر داخلہ بنا یا جب کہ اعظم سواتی کو ریلوے کی وزارت دی گئی ہ ، دونوں وزراء کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا جس پر وزیراعظم نے دیگر وزراء کو بھی اعتماد میں لے لیا ، کابینہ میں رد و بدل کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق اعجاز شاہ کو نارکوٹکس کنڑول کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا ۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کے ساتھ مجھے کچھ اورذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں جو شیئر نہیں کرسکتا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے ساتھ مجھے کچھ اورذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں جو شیئر نہیں کرسکتا، وزارت داخلہ کا چارج ابھی تک نہیں لیا،پیر کو لوں گا۔ مولانا فضل الرحمان کا خطاب سن کر دکھ ہوا، مولانا فضل الرحمان کی نظراسلام پر نہیں اسلام آباد پر ہے، عمران خان کبھی بھی اسرائیل کوتسلیم نہیں کرسکتے، ختم نبوت کا وفادار ہوں۔اپوزیشن کے جلسے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مینار پاکستان پر عمران خان نے سیاست کی بلندیوں کو چھوا تھا۔ مینار پاکستان پرپی ڈی ایم مزید پستی کا شکار ہوجائے گی، انہوں نے اپنے بچوں کو لندن میں بم پروف گھروں میں رکھا ہے، یہ لوگ غریب کے بچے کو کہتے ہیں ہم پر قربان ہوجاؤ، یہ سوداگر ہیں ملکی سیاست میں اتوار بازار لگانے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button