سوشل میڈیا پر شہباز شریف کی ٹھکائی اور دھلائی

جمہوریت کی بالادستی کیلئے ’ووٹ کو عزت دو‘ کا بیانیہ لے کر چلنے والی مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر پارٹی سپورٹرز کی جانب سے جماعت کے سربراہ میاں شہباز شریف کی ٹھکائی اور دھلائی کا عمل جاری ہے۔
لیگی سپورٹرز نے شہباز شریف کی ایک ٹویٹ پر انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا جب انہوں نے بھارت میں اقلیتوں پر مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی کے حوالے سے ٹویٹ کی۔ جواب میں لیگی سپورٹرز نے چھوٹے میاں کو لتاڑتے ہوئے لکھا کہ یہاں تو آپ نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے اور وہاں کی فوج کے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کر کے گونگلووں سے مٹی جھاڑ رہے ہیں۔ ایک صارف نے شہباز شریف کی ٹویٹ کو اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ ٹویٹ بوٹ پالش کرنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ آج شہباز شریف کو مدتوں بعد کشمیر کی یاد ایسے ہی نہیں آٸی ۔ یہ مطلب کے بغیر تو پارلمنٹ کو بھی پاس نہیں آنے دیتے’۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ’ کشمیر کی آزادی کے لیے ایکسٹنشن بہت ضروری تھی لیکن ہم سب بھول رہے ہیں کہ کشمیر تو کب کا بھارت کا ہو چکا۔ یعنی توسیع بھی دے دی گئی اور کشمیر بھی بیچ دیا گیا۔ اس نے مزید لکھا کہ عوام کو سب مل جل کر الو بنا رہے ہیں۔
ایک اور ٹویٹر صارف نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بوٹ والوں نے ہمارے ووٹ تابوت میں ڈال دیئے ہیں اور شہباز شریف اپنے بیمار بھائی کے ساتھ مل کر لندن میں بیٹھے اس تابوت میں آخری کیل ٹھونک رہے ہیں۔ صارف نے لکھا کہ آج کے بعد اگر سول سپرمیسی کے نام پر شریفوں نے ووٹ مانگے تو اس سے زیادہ بے شرمی اور کیا ہو گی؟ایک اور صارف نے اس ٹویٹ کے جواب میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ چوروں کی توسیع کی حمایت میں ووٹ دینا سراسر عصمت فروشی ہے۔ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیاء ہوتی ہے’۔
ایک اور صارف نے لکھا! مبارک ہو میاں شہباز شریف صاحب بالآخر آپ نے اپنے بڑے بھائی کو بھی جوتے پالش کرنے پر لگا ہی دیا۔ اس نے شہباز شریف سے آرمی ایکٹ کی حمایت پر وضاحت طلب کرتے ہوئے لکھا! سر آپ آرمی ایکٹ و توسیع پر وضاحت دیں۔ یہ آئیں بائیں شائیں کیا کر رہے ہیں، ہمارا مسئلہ کشمیر ہے یا پاکستان؟ آپ نے پارٹی کا بیڑہ غرق کر ڈالا، ہمیں جھوٹے خواب کیوں دکھائے، اب تو لگتا ہے چوہدری نثار اور چوہدری برادران کا فلسفہ ہی درست ہے۔ آپ کا جوتے چمکانے کا فیصلہ تو یہی ثابت کر رہا ہے۔
ایک اور نون لیگی سپورٹر نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ سے زیادہ کردار والا انسان تو شیخ رشید ہے۔ کم از کم وہ ڈنکے کی چوٹ پر بوٹ پالش کرتا ہے۔ جو سوچتا ہے وہی کہتا ہے۔ آپ کہتے کچھ اور ہیں
اور کرتے کچھ اور ہیں۔ چمکانے آپ نے بوٹ ہوتے ہیں اور لوگوں کو ماموں بناتے ہیں آپ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا کر۔ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button