سونی نے مڈرینج سمارٹ فون متعارف کروا دیا

سونی نے ایکسپیریا ٹین فون متعارف کروا دیا ہے جس کو جاپان میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے ۔فون میں اسنیپ ڈراگون 690 پراسیسر موجود ہے جبکہ 4500 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اس مڈرینج فون میں 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ایکسپیریا 10 III لائٹ میں سنگل سم سپورٹ موجود ہے مگر ای سم کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ ہیڈ فون جیک کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

فون کا بیک کیمرا سیٹ اپ 3 کیمروں پر مشتمل ہے جس میں 12 میگا پکسل مین، 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 8 میگا پکسل الٹر اوائیڈ کیمرے شامل ہیں۔

فوٹو بشکریہ سونی فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا سیلفیز کے لیے دیا گیا ہے اور ہاں سونی کے بیشتر فونز کی طرح یہ نیا فون بھی واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ ہے۔جاپان سے باہر اس کی دستیابی کے حوالے سے فی الحال کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

سونی یکسپیریا  لائٹ کی قیمت 425 ڈالرز (لگ بھگ 70 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

Back to top button